گجرات(بیوروچیف) ضلع انتظامیہ گجرات اور بیسٹ کالج کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب دفتر ڈپٹی کمشنر میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک چیئرمین بیسٹ گروپ آف کالجز محمد عدنان خان نے ایم او یو پر دستخط کئے، ضلع انتظامیہ اور بیسٹ گروپ آف کالجز کے درمیان ایم او یو کے تحت گریڈ 7 تک کے سرکاری ملازمین اور استاتذہ کے بچوں کو انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں فیس میں 100 فی صد جبکہ بی ایس پروگرامز میں 50 فی صد رعایت حاصل ہوگی۔ جبکہ شہدا کے بچوں کی مکمل فیس معاف ہوگی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ افسران و عملہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، افسران و ملازمین کی سہولت کے لیے مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے فیسوں میں رعایت کے معاہدے کئے گئے ہیں،جہاں افسران و ملازمین کے بچے رعائیتی فیس کے ساتھ اچھے تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔



