سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب کے ویژن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ہوٹلوں ،دکانوں ، کھیتوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے پنجاب بھر کی طرح جہلم میں بھی صبح نو(ارلی مارننگ سکولز) کا اغاز کر دیا ہے۔جہلم میں گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول کو ارلی مارننگ سکول کا درجہ دیا گیا ہے۔یکم جولائی 2024 سے کلاسز کا باقاعدہ اغاز ہوگا۔پروگرام کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر راؤ عبدالکریم اس پروگرام کی کامیابی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ان کی نگرانی میں اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی ٹیموں نے بڑی محنت کے ساتھ ایسے بچوں کی نشاندہی کی اور بچوں کو مزدوری سے پہلے سکول میں لانے کے لیے متعلقہ لوگوں سے ملاقاتیں کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ ارلی مارننگ سکولز کی ٹائمنگ صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک ہوگی۔۔اس ٹائم کے بعد بچے اپنے کام پر بھی جا سکیں گے۔ایسے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ان اساتذہ کو لاہور میں باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے۔تاکہ وہ بہتر سے بہتر انداز میں ایسے بچوں کو تعلیم سے منور کر سکیں۔بچوں کو اسٹیشنری ، کتابیں جوتے اور یونیفارم مفت فراہم کیے جائیں گے۔۔عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب ، وزیر تعلیم اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کو ایسے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول جہلم کو ارلی مارننگ سکول کا درجہ دے دیا گیا ، یکم جولائی سے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگا





