نومبر 3, 2026

اینرخ نوکیا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا ریکارڈ بنالیا

جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کروانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ٹی20 ورلڈکپ کے دوران جنوبی افریقی فاسٹ بولر سب سے زیادہ 100 ڈاٹ بولز کروانے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے رواں ایڈیشن میں ابتک 102 داٹ بالز کروائیں۔بولر اینرخ نوکیا نے ورلڈکپ 2024 کے دوران اپنے 8 میچز میں 186 گیندیں کرائیں، صرف 7 چھکے اور 11 چوکے دیے۔اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہی مارکو جینسن نے اس ایڈیشن میں 96 جبکہ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن نے 2022 ورلڈکپ میں 93 ڈاٹ بالز کرائیں تھی۔اس ایڈیشن میں افغانستان کے نوین الحق اور بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 90، 90 ڈاٹ بالز کرائیں۔