نومبر 3, 2026

بولیویا میں بغاوت کی کوشش، فوج صدارتی محل میں داخل، سینٹرل اسکوائر کا کنٹرول سنبھال لیا

لاطینی امریکی ملک بولیویا میں فوج نے صدارتی محل سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا، دارالحکومت میں سینٹرل اسکوائر پر بھی قبضہ کرلیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق فوجی حملے کے بعد بولیویا کے صدر لوئس آرس نے فوجی اہلکاروں کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر غیر متحرک ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر لوئس آرس نے اپنے ویڈیو بیان میں فوجی افسران کو حکم دیا کہ اگر وہ ملٹری کمانڈ کی لائن کا احترام کرتے ہیں تو تمام فورسز کو واپس بلا لیں۔رپورٹس کے مطابق بولیویا کے صدر نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بظاہر ہونے والی کسی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔انہوں نے کہا کہ بولیویا کے عوام کو اس بغاوت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں خود کو متحرک اور منظم کرنے کی ضرورت ہے۔بولیویا میں پیدا ہونے والے اس تازہ صورتحال  سے متعلق وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ امریکا ساری صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتا ہے۔