جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم چک مہمندہ کے رہائشی سید ابرار ولد سید نصرت حسین شاہ نے تھانہ سٹی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کچھ عرصہ قبل 1 عدد موبائل فون شاندار موبائل شاپ واقع شاندار چوک جہلم سے مسمیان تیمور اور ارباز سے 3 لاکھ روپے میں خرید کیا،گھر جا کر چیک کیا تو فون غیر معیاری تھا، جو گزشتہ روز 25 جون کو شام شاندار موبائل پر لیکر آیا دونوں بھائی دکان پر موجود تھے، جنہیں بتلایا کہ میں نے جو موبائل فون خریداہے وہ غیر معیاری ہے آپ واپس کرلیں، اور میری رقم مجھے واپس کردیں،جس پر دونوں بھائیوں نے میرے ساتھ میٹھی میٹھی باتیں کرنا شروع کردیں اور مجھے دکان سے باہرلے گئے، اسی اثناء میں دونوں بھائیوں نے مجھے باتوں میں لگا کر موبائل فون جس کے ساتھ اس کی اصل رسید بھی تھی میری جیب سے نکال لیں، اس طرح دونوں نے مجھے 2 روز بعد آنے کا کہا اور دونوں موقع سے چلے گئے، جو میں نے بعد میں اپنا موبائل فون چیک کیا تو موبائل فون اور اصل رسید دونوں جیب میں موجود نہیں تھے، دنوں بھائیوں نے مجھے غیر معیاری فون دیکر اور اب موبائل فون اوراصل رسید چوری کرکے میرے ساتھ سخت زیادتی کی ہے، جن کے بارے اکثر و بیشتر شکایتیں سنیں جاتی ہیں دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر زاہد رضا نے بجرم 379 ت پ، 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے شاندار موبائل کے مالکان تیمور اور ارباز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔





