نومبر 3, 2026

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر منڈی بہاؤالدین کا دورہ ، تفصیلی معائنہ اور ضروری ہدایات جاری

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے سکول بلڈنگ، بجٹ رجسٹر، کلاس رومز، گاڑیوں اور سپیشل بچوں کیلئے نئے خریدے گئے یونیفارم اور جوتوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے معاشرے کے اہم فرد ہیں جنہیں کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، خصوصی بچوں کو محبت اور توجہ دے کر معاشرے کا فعال شہری بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اساتذہ اور والدین کو سلام پیش کرتا ہوں جو ان خصوصی بچوں کو تعلیم وتربیت فراہم کر کے معاشرے کا ایک مفید شہری بنانے میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔