نومبر 3, 2026

کھاریاں: چودھری نعیم رضا کوٹلہ کا وفد کے ہمراہ حلقہ کے مختلف دیہات کا تعزیتی دورہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)چودھری نعیم رضا کوٹلہ کا وفد کے ہمراہ حلقہ کے مختلف دیہات کا تعزیتی دورہ فوت شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی.انہوں نےموضع کوٹلہ میں محمد شفیق زرگر منگا(صدر صرافہ ایسوسی ایشن کوٹلہ)۔حاجی ندیم زرگر منگا کوٹلہ۔محسن زرگر منگا کوٹلہ کے والد حاجی رفیق زرگر منگا(مرحوم) کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔موضع صبور میں سجاد مہر کی والدہ کی وفات پر اور بابر بٹ صبور کی والدہ کی وفات پر الگ الگ انکی رہائش گاہ جاکر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینئر مصالحتی کمیٹی سرکل کھاریاں حاجی خادم حسین بنیاں۔چودھری عثمان خادم بنیاں۔باباجی گوناسرکار حسن پٹھان۔ملک مرید حسین روپیری۔ملک وقار حسین پہاڑے۔چودھری عابد یونس ککرالی۔ملک منشاء اعوان صبور۔ملک اشرف پہاڑے سمیت دیگر بھی موجود تھے۔