منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور و ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے منڈی بہاوالدین کے تمام ریسکیو سٹیشنز کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے منڈی بہاوالدین کی مجموعی کارکردگی کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کے سٹاف، اسٹیشنز، گاڑیوں، ورکشاپس، سٹور ریکارڈ، گاڑیوں کے آلات، موٹر بائیکس اور ایمبولینسز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام آپریشنل سٹاف کی پریڈ، ڈسلپن، پرفارمنس بکس اور نالج اینڈ سکلز کا بھی ٹیسٹ لیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر پنجاب ایمرجنسی سروس لاہور و ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کا ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنا بہت بڑی عبادت اور اجر عظیم ہے اور ایسے ریسکیو اہلکار محکمے کا عظیم سرمایا اور فخر ہیں۔





