نومبر 3, 2026

منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی اوپن ڈور پالیسی،روزانہ کی بنیاد پرسائلین کے مسائل سُن کر احکامات جاری

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویثرن کے تحت ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی اوپن ڈور پالیسی روزانہ کی بنیاد پر جاری، ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی سی آفس میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کر حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان کو سائلین کے مسائل سن کر حل کرنے اور مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ صبح 9 بجے سے 12بجے تک اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کے مسائل حل کئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ کسی بھی شخص کو کسی بھی ضلعی محکمہ سے شکایت ہو تو وہ مجھ سے بلا جھجک آ کر مل سکتا ہے، میرٹ پر اس کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔