نومبر 3, 2026

منڈی بہاؤالدین؛ محلہ منظور آباد کی زیر تعمیر عمارت سے مزدور کی پھندہ لگی لاش برآمد

منڈی بہاوالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) محلہ منظور آباد کی زیر تعمیر عمارت میں مزدور کی پھندہ لگی لاش برآمد ، نامعلوم افراد نے مزدور کو مبینہ طور پر پھندہ دیکر ہلاک کر دیا ۔ پولیس کے مطابق مزدور کی شناخت مختار احمد کے نام سے ہوگئی ہے ۔ مقتول مختار احمد محلہ منظور آباد کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ ہے ۔ مقتول کی پھندہ لگی لاش پولیس نے قبضہ میں لے لی۔ لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ۔