نومبر 3, 2026

ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کمیٹی اجلاس

گجرات(علی)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ڈینگی میں ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس ر بھرپور توجہ دیں، میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیز اپنے زیر انتظام علاقوں میں صفائی، نکاسی آب کے لئے خصوصی اقدامات کریں، سرکاری افسران اپنے دفاتر و سرکاری عمارات کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اطہر لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر عزیز، ڈی ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال سید باسط اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کہ صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے، ڈینگی ایک مہلک وائرس ہے جس سے بچاو کا واحد احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے، شہری اپنے گھروں کی خود سرویلنس کریں، گھروں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیاجائے، بارشوں کے موسم میں گملوں، فریج ٹرے، چھتوں کی خصوصی صفائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اینڈروئیڈ یورز باقاعدگی سے ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کریں، بوگس سرگرمیاں کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جنرل پریکٹیشنر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں۔