روس نے ایک بڑا حملہ کر کے یوکرین کا توانائی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 3 ماہ میں یوکرینی توانائی سیکٹر پر روس کا یہ آٹھواں حملہ ہے۔یوکرینی وزارت توانائی کے مطابق روسی حملے سے جنوب مغرب میں کئی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔خبر ایجنسی کے مطابق 2 سال میں روسی حملوں سے یوکرین کا توانائی سیکٹر بالکل تباہ ہوچکا ہے۔ یوکرین میں بلیک آؤٹ ہے اور چیزوں کی فراہمی معطل ہے۔





