نومبر 3, 2026

دریائے جہلم میں کشتیاں چلانیوالے ٹھیکیداروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی مل گئی

جہلم(عمیراحمدراجہ) دریائے جہلم میں کشتیاں چلانے والے ٹھیکیداروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی مل گئی، انتظامیہ نے چند حفاظتی جیکٹس مہیا کر کے ٹھیکیداروں کو دریاؤں میں کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سگھر پور کشتی حادثہ میں 6افراد کے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے کشتی بانوں اور ٹھیکیداروں کو اللہ کی خوشنودی پر معاف کر دیاتھا، پیسوں کے لالچ میں ٹھیکیدار کشتی پر درجنوں افراد کو سوار کر وا دیتا ہے جبکہ انتظامیہ نے 5/6 عدد جیکٹس دے کر فوٹو سیشن کرکے عوام کو ایک بار پھر ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، ضلع جہلم کی انتظامیہ کو چاہیے کہ ٹھیکیداروں کو کشتی کے مطابق سواریوں کو بٹھانے اور سواریوں کے حساب سے لائف جیکٹس مہیا کرنے کے احکامات جاری کریں جب تک تمام مسافروں کو حفاظتی جیکٹس مہیا نہ کی جائیں ٹھیکیداروں کو دریاء میں کشتیاں چلانے کی اجازت نہ دی جائے اورجن بیڑوں پر گاڑیاں و موٹر سائیکلیں ٹریکٹر ٹرالیاں لوڈ کی جاتیں ہیں ان بیڑوں پر مسافر وں کوسوار کرنے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔