نومبر 3, 2026

سوات: توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص قتل، مشتعل ہجوم نے تھانےکوبھی آگ لگادی، 8 اہلکار زخمی

سوات کے علاقے مدین میں توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ مشتعل افراد نے تھانے کو بھی آگ لگادی، حملے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کے مطابق قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں علاقہ مکینوں نے شہری پر تشدد کیا اور اسے برہنہ کر کے سڑکوں پر گھسیٹا۔انہوں نے بتایا کہ مدین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو لوگوں نے تھانے کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی، مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال کر لے گئے اور لے جاکر جلا دیا۔پولیس کے مطابق تشدد اور جلائے جانے سے ملزم جان کی بازی ہار گیا جبکہ مشتعل مظاہرین کے حملے میں 8 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔