جہلم ( چوہدری سالک پسوال)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائنز میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی،تمام پولیس افسران کو عید ملی اور افسران و جوانوں کے لئے بڑے کھانے کا اہتمام کیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس افسران و جوانوں سے عید ملی اور مبارکباد دی۔ ڈی پی او جہلم نے یادگار شہداء پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کیی۔ ڈی پی او جہلم نے پولیس لائنز میں جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان ہماری فیملی ہیں ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارا فرض ہے۔ پولیس فورس عیدالاضحیٰ کے دنوں میں بھی اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔





