پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے ملک میں رواں سال قربانی کا تخمینہ جاری کردیا۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق عید قربان پر 33 لاکھ بکرے، ساڑھے 28 لاکھ گائے، پونے 4 لاکھ دنبے، ڈیڑھ لاکھ بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ قربان ہوں گے۔پی ٹی اے کا اندازہ ہے کہ 68 لاکھ جانوروں کی کھالیں 6 ارب کی ہوں گی۔





