نومبر 3, 2026

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، عازمینِ گزشتہ روز منیٰ پہنچے تھے، رات منیٰ میں قیام کیا۔ عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، نماز ظہر اور عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔ مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے۔ خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔حج کا خطبہ سننے کے بعد عازمین مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ واضح رہے کہ حج کی سعادت کیلئے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمینِ حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں