نومبر 3, 2026

جہلم:عید الاضحیٰ کی آمد آمد، ضلع بھر میں شہریوں نے بکرا عید کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

جہلم(چوہدری ظفرنور) عید الاضحیٰ کی آمد آمد، جہلم سمیت ضلع بھر میں شہریوں نے بکرا عید کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین کے لیے حکومت کی طرف سے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر بڑی چھٹیاں دینے کااعلان کردیا گیا۔وفاقی اور صوبا ئی حکومت نے باضابطہ عید الضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، اس طرح وفاقی اداروں کے ملازمین ہفتہ،اتوار، سوموار، منگل اور بدھ تک عید کی چھٹیاں آبائی علاقوں میں گزاریں گے۔جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین اتوار، سوموار، منگل اور بدھ تک عید کی چھٹیاں اپنے عزیز،رشتے داروں کے ساتھ منائیں گے۔ اس طرح وفاقی اداروں کے ملازمین 5 چھٹیاں جبکہ صوبائی اداروں کے ملازمین 4 چھٹیاں انجوائے کریں گے۔