نومبر 3, 2026

جہلم:پانچ روز قبل ڈوبنے والے ڈسٹرکٹ جیل کے اہلکار عظیم ولد محمد نعیم کی نعش چوتھے روز دریا سے تلاش کرلی گئی

جہلم(عمیر احمد راجہ)جہلم ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے اہلکار عظیم ولد محمد نعیم کی نعش چوتھے روز دریائے جہلم سے تلاش کرلی گئی،وہ 5روز قبل ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے ملازمین جن میں محمدارشن ولدمحمد اسلم سکنہ منڈی بہاوالدین،محمد سفیر ولد غلام شبیرسکنہ منڈی بہاؤالدین، مدثر امیر ولد امیر المومنین سکنہ خوشاب، حمزہ افتخار ولد محمد افتخارسکنہ منڈی بہاؤالدین کے ساتھ دریائے جہلم بیلا باربی کیو کے مقام پر نہانے کی غرض سے گئے دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے وارڈن عظیم اختر ولد نعیم اخترسکنہ چکر ضلع راولپنڈی ڈوب گیاجبکہ باقی 4 اہلکاروں کو بچا لیا گیا۔ ڈوبنے والے نوجوان عظیم اختر ولد نعیم اخترکی تلاش ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے غوطہ خور کرتے رہے 4 روز کی طویل جدوجہد کے بعد گزشتہ روز عظیم اختر ولد نعیم اختر کی نعش دریائے جہلم سے نکال لی گئی، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔