گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست پر ردعمل میں کہا ہے کہ جان توڑکوششوں پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد ردعمل میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ جان توڑکوششوں پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بھارت کو نکیل ڈالنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، ہارجیت گیم کا حصہ ہے، ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے دل جیت لیے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ بولرز نے جان لڑائی، بیٹنگ میں تھوڑی کسر رہ گئی، شائقین کرکٹ نے کھیل کا ہر لمحے انجوائے کیا۔





