نومبر 3, 2026

اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات کی بندش پر مزید 45 روز کی توسیع

مقبوضہ یروشلم: اسرائیل میں قطری چینل الجزیرہ کی نشریات کی بندش میں مزید 45 روز کے لیے توسیع کردی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیلی کام کا اتوارکویروشلم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیلی کام کابینہ نے الجزیرہ کوسیکیورٹی خدشات کے باعث مزید 45 روز کیلیے بند رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ٹیلی ایویو کورٹ نے کچھ روز قبل الجزیرہ کی نشریات کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ابتداعاً 35 دن کے لیے بند کیا تھا جوکہ ہفتے کو پوری ہوچکی تھی۔اسرائیلی سپریم کورٹ نے الجزیرہ چینل کی بندش کے حوالے سے ایک علیحدہ درخواست میں بتایا کہ چینل کی بندش ایک قطری چینل کی بندش کا ہی تسلسل ہے۔اس نے اسرائیل کی حکومت کو 8 اگست تک دلائل پیش کرنے کا وقت دیا ہے تاکہ یہ بتایا جاسکے کہ کسی غیرملکی نشریاتی ادارے کو قومی سلامتی کونقصان پہنچانیسے روکنے کا قانون کالعدم ہے۔الجزیرہ کا اس حﷺالے سے مؤقف تھا کہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے جس سے قومی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچے یا کسی قسم کی لڑائی یا جھگڑا ہو۔الجزیرہ چینل نے اسرائیلی کورٹ میں مؤقف اپنایا تھا کہ صرف اس چینل کواسرائیل میں بندش کا سامنا ہے جوغزہ میں اسرائیلی فوجی جارحیت نشرکر رہا ہے یا اس پر بات کر رہا ہے۔اسرائیل کی حکومت نے قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی تھی جبکہ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس فیصلے کو مجرمانہ اقدام کرتیہوئے مذمت کا اظہار کیا ہے۔