نومبر 3, 2026

بلوچستان حکومت کا نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔بلوچستان محکمہ خزانہ حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم صوبے میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کےلیے ہو گی۔محکمہ خزانہ حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم کا اعلان آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں کیا جائے گا۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق اسکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کی رقم ہر ماہ اُن کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی اور اس رقم کے برابر رقم صوبائی حکومت بھی دے گی۔  ہر ماہ جمع ہونے والی رقم ریٹائرمنٹ پر ملازم کو دے دی جائے گی۔حکام کے مطابق نئی پنشن اسکیم کا اطلاق پہلے سے بھرتی موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگا۔