پنجاب حکومت کا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔صحافی جعفر احمد یار اور شہری راجہ ریاض کی جانب سے ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں وزیراعلیٰ،گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل گزشتہ رات قائم مقام گورنر ملک احمد خان کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔





