دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ کے 18سالہ رہائشی نوجوان دریا میں پانی کا ریلہ آنے کے باعث پھنس گیا ریسکیو 1122 کی بروقت کوشش سے نوجوان کو دریا سے نکال لیا نوجوان زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ جلو چک نکودر کا رہائشی 18سالہ نوجوان محمد اسد جو کہ پنڈوری کے قریب منگلا کے مقام پر پانی کا تیز ریلہ آنے سے دریائے جہلم میں پھنس کر رہ گیا، ریسکیو 1122کو بروقت اطلاع ہونے پر موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان محمد اسد کو دریا سے نکالنے کی کوشش کی لیکن نوجوان زخمی ہو گیا اور نوجوان کو دریا سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔





