نومبر 3, 2026

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا بی ایچ یو سکھا کا اچانک دورہ، ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری پر سخت کارروائی کا حکم

جہلم(چوہدری سالک پسوال) ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا بی ایچ یو سکھا کا اچانک دورہ، ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری پر اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم۔ بنیادی مراکز صحت پر عملہ کی موجودگی اور تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے یہ بات بی ایچ یو سکھا کے دورے پر عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو میں ادوایات، طبی مشینری، ریکارڈ رجسٹر اور وارڈز کو چیک کیا ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو سخت ایکشن کی ہدایت کی۔