نومبر 3, 2026

منڈی بہاؤالدین:عالمی یوم ماحولیات بھر پور طریقے سے منایا گیا،پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کے سلسلہ میں آگاہی ریلی کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی عالمی یوم ماحولیات بھر پور طریقے سے منایا گیا،حکومت پنجاب کی جانب سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کے سلسلہ میں آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان علی آغاسمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس حافظ غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 5 جون 2024 سے پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین کی حدود میں بھی پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے، پلاسٹک بیگ کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کرنا ہوگا،شہری بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز یا کپڑے کا تھیلا استعمال کریں،دکاندار حضرات دکانوں پر پلاسٹک بیگ کی جگہ کاغذ یا بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ استعمال کریں،تاجر برادری اور شہری ماحول کو آلودگی سے صاف رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین کا ساتھ دیں۔بعد ازاں دکاندار حضرات اور شہریوں میں کپڑے کے تھیلے اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور شہریوں کو پلاسٹک بیگ کے استعمال کے نقصانات بارے بھی آگاہ کیا گیا۔