وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف مہم جاری، گذشتہ 94 دنوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر کاروائی کر کے سینکڑوں مقدمات درج کئے گئے اور پتنگ بازی میں ملوث 4270 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔
پنجاب پولیس پتنگیں اور ڈور آن لائن فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت ایکشن لے رہی ہے اور اس خونی کھیل پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور





