نومبر 3, 2026

بجٹ میں ایف بی آر کیلئے 12900 ارب ٹیکس ہدف مقرر کرنیکی تجویز

 آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس میں آئی ایم ایف شرائط کو شامل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ایف بی آر کے لیے 12900 ارب ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایف بی آر کی آئندہ مالی سال 1500 ارب روپے سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے، فوڈ آئٹمز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے، ودہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم اور کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں