نومبر 3, 2026

دینہ: واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین آئیسکو کے انتخابات، ملک محمد مطلوب چیئر مین سب ڈویژن 1، محمد صفوان علی چیمہ چیئر مین سب ڈویژن 2منتخب

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین آئیسکو آپریشن سب ڈویژن دینہ ون کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ، پھول گروپ کے ملک محمد مطلوب بھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب جبکہ سب ڈویژن دینہ ٹو سے محمد صفوان علی چیمہ بھی چیئر مین منتخب ہو گئے، پھول گروپ کی کامیابی کے بعد ورکروں میں جشن کا سماں ڈھول کی تھاپ پر رقص مٹھائی تقسیم، ورکر یونین سی بی اے کے تمام ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا، انشاء اللہ ورکر کے حقوق کا تحفظ کروں گا منتخب چیئر مین ملک محمد مطلوب کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹر ورکر یونین آئیسکو آپریشن سب ڈویژن دینہ ون کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ ہوا پھول گروپ کے ملک محمد مطلوب جبکہ چاند گروپ کے امیدوار ناصر اقبال کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جس سے پھول گروپ کے ملک مطلوب کے پینل نے 16میں سے 21ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی، جس سے پھول گروپ کے وائس چیئر مین ملک محمد فرید،سیکرٹری چوہدری مدثر غفور، ظفر حسین خان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے، اسی طرح آئیسکو آپریشن سب ڈویژن دینہ ٹو میں بھی کانٹے دار مقابلہ پھول گروپ کے محمد صفوان علی چیمہ اور چاند گروپ کے ملک شکیل احمد کے درمیان ہوا، جس سے پھول گروپ کے پینل نے 12ووٹوں میں سے 22ووٹیں لے کر محمد صفوان علی چیمہ چیئر مین،قمر ادریس وائس چیئر مین، عنصر محمود جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے، پھول گروپ کی کامیابی کے بعد سب ڈویژن واپڈا نمبر ون اور ٹو میں ورکروں میں جشن کا سماں، جیت پر ایک دوسرے کو مبارکباد مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، اس موقع پر ایس ڈی او نمبر ٹو اظہر اقبال، محمد اعجاز، محمد شریف، ملک ناز، ارشد محمود، چوہدری سلیمان، آصف اقبال اور چوہدری محمد افضل بھی موجود تھے۔