نومبر 3, 2026

دینہ:ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی کا سوہاوہ لہڑی پارک کا اچانک وزٹ

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی نے سوہاوہ لہڑی پارک کا اچانک وزٹ کیا۔ ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی کا کہنا تھا کہ اس پارک میں ہر چیز موجود ہے مگر صفائی کا بلکل انتظام نہیں ہیہر طرف گندگی ہی گندگی نظر آرہی ہے اور نا ہی محکمہ کا کوئی اہلکار موجود ہے ڈپٹی کمشنر جہلم، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور محکمہ جنگلات اس پرجلد از جلد توجہ دیں عوام کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئیصفائی کا انتظام کروائیں تاکہ پارک میں مزید بہتری آئے۔