گلیانہ( انصر فاروق مغل) یومِ تکبیر کے موقع پر گلیانہ پریس کلب لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد،جس کی صدرات صدر پریس کلب گلیانہ ملک مدثر اعوان نے کی تقریب میں چئیرمین پریس کلب گلیانہ ڈاکٹر انصر فاروق مغل ۔سرپرست اعلیٰ ملک ذیشان اعوان ۔وقاص بھٹی ۔شفقت علی بٹ ۔جنرل سیکرٹری شہباز ہاشمی ۔مصدق عزیز ۔نعیم بٹ دھم ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ آج ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے ۔ جس دن ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا گیا ۔ 28 مئی پاکستان کی دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جس دن پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا گیا ۔ اس موقع پر کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان کے اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے جس کی بدولت آج کوئی بھی پاک وطن کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے بھی مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے کامیابی سے منزلیں طے کر رہے ہیں..





