منڈی بہاؤالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) منڈی بہاوالدین ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کی نعش برآمد۔نواحی گاوں رتووال کے رہائشی عامر کا نو سالہ بیٹا ارسلان ایک ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا جس کی نعش آج مدھرے گاوں کے قریب نالے کے کنارے سے برآمد ہوئی۔ نعش مکمل طور پر بوسیدہ ہوچکی تھی بچے کی ہڈیاں اور اعضا جا بجا بکھرے ہوئے تھے بچے کی نانی نے کپڑوں کے رنگ سے بچے کی شناخت کی.ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں حسنین گوندل نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں جبکہ بچے کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود ہے





