ڈنگہ(ڈاکٹر محمد مشتاق مغل سے )پٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ضلع گجرات کی تاجر تنظیموں اور شاپر ڈیلرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔۔ پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات اور نئی قانون سازی کے مطابق 04جون 2024 تک ضلع بھر میں شاپر کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شاپر کے متبادل سہولیات کو استمال کرنے کی تجویز دی گئی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈنگہ سے سرپرست مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ حاجی محمد نواز گوندل ، ترجمان ڈاکٹر محمد مشتاق مغل ، رانا قاسم حسنین صراف شاہین گروپ۔، تاجر راہنما شاہد فور مین ، جنرل سیکرٹری کریانہ ایسوسی ایشن ضلع گجرات غلام مصطفی بھٹی ، سرپرست کریانہ ایسوسی ایشن ڈنگہ ندیم شہزاد کھوکھر اور بلال رفیق نے شرکت کی۔۔ مرکزی انجمن تاجران کو اپنے شہر میں شاپر کے استعمال کے خلاف بھرپور تشہیری مہم چلانے کو کہاگیا ۔ حاجی محمد نواز گوندل نے کہا کہ جن کے پاس بہت زیادہ سٹاک پڑا ہے ان کے لیے ناممکن ہے اتنے کم وقت میں عمل کرسکیں۔ لہٰذا مرکزی انجمن تاجران کی درخواست ہے کہ تاجر برادری کو کچھ رعایت دی جائے تاکہ وہ اپنا موجودہ سٹاک ختم کر سکیں۔۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کوئی بھی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گکہا کہ مکمل طور پر 04 جون کے بعد شاپر استعمال پر مکمل پابندی ہوگی ۔




