اپریل 19, 2026

شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرگئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل الپوری کے علاقے پاگوڑی میں پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔