اپریل 22, 2026

ڈنگہ؛ سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود کی بھلیسرانوالہ جشن نیزہ بازی میں شرکت

ڈنگہ(مرزا شاہد علی) مرکزی راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے اپنے قریبی ساتھیوں ممتاز بزنس مین سابق میونسیل کونسلر قیصر اسحاق مغل، مرزا شاہد علی اور ملک اسد مشتاق کے ہمراہ بھلیسرنوالہ میں جشن نیزہ بازی بھلیسرنوالہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

۔۔۔گرائونڈ میں پہنچنے پر بانی میلہ میاں نعیم سللطان(جرمنی) میاں عامر گجر (چیف آرگنائزر) سابق کونسر چوہدری پرویز احمد گجر اور ان کے ساتھیوں نے ڈھول کی تھاپ پر ،گھوڑ سواروں کے دلکش رقص میں میاں طارق محمود اور ان کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا گیا

۔۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں مالائیں پہنائی گئیں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے۔۔۔میاں طارق محمود کافی دیر تک گرائونڈ میں موجود رہے۔۔آخر میں میاں نعیم سلطان،میاں عامر گجر اور چوہدری پرویز احمد گجر کی جانب سے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔