نومبر 4, 2026

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، آج مزید 81 فلسطینی شہید

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے حملے روکنے کے حکم کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے اس حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 35 ہزار 984 ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان اسرائیلی حملوں میں اب تک 80 ہزار 643 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔