نومبر 3, 2026

دُکی میں لوگ حکومت کی جانب سے تقسیم ہونے والی ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے

وزیراعظم خوشحالی منصوبے کےتحت عوام میں مرغیوں کی تقسیم  کے دوران لوگ ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے۔واقعہ بلوچستان کے ضلع دُکی میں پیش آیا جہاں وزیر اعظم خوشحالی پروگرام کے تحت لوگوں میں مرغیاں تقسیم کی گئیں۔تاہم اس دوران لوگوں نے مرغیوں پر دھاوا بول دیا اور عوام ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے۔صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے لیویز فورس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ لیویز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے بعد عوام منتشر ہوگئے۔