نومبر 3, 2026

گجرات پولیس کا چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، موسیٰ گینگ کے تین کارندے اور ایک جیب تراش گرفتار

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس کا چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,موسیٰ گینگ کے تین کارندے اور ایک جیب تراش کو گرفتار کرلیا.تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرتے ہوئے چوری اور رابری کی واردتوں میں مطلوب تین رکنی موسیٰ ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمد موسیٰ 2۔ سخید اللہ 3۔ عبدالواحد سکنائے چارسدہ شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 18ہزار روپے نقدی،5موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور برآمد ہو ا۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور ان کی پولیس ٹیم نے موبائل چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم عامر شہزاد سکنہ عشرہ کاہنہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 3موبائل فون برآمد ہوئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔