نومبر 3, 2026

پاکستان عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس، صدر پاکستان عوامی تحریک گجرات سٹی چوہدری امجد اقبال کے دفتر میں کیک کاٹا گیا

گجرات(ارشد علی سے) پاکستان عوامی تحریک کے 35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک گجرات سٹی کے صدر چوہدری امجد اقبال کے دفتر میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری امجد اقبال نے راہنماؤں، کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ خطاب کرتے ہوئے چوہدری امجد اقبال نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک پاکستان میں چہرے نہیں نظام بدلو کی جدوجہد کر رہی ہے اور ہماری جدوجہد قائد انقلاب پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں جاری رہے گی۔ انشاء اللہ پاکستان اسلامی فلاحی پاکستان بنے گا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے راہنما نعیم شریف صابری، تحریک منہاج القرآن کے راہنما زاہد الحسن صدیقی، عوامی تحریک کے مرزا محمد ارشد، مبشر حسین بٹ، حاجی محمد اصغر، مرزا محمد عادل، حاجی شکیل اصغر سیفی، چوہدری محمد اسلم گجر ضلعی جنرل سیکرٹری عوامی تحریک، ماسٹر محبوب، ربنواز آف تمبل بازار ودیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری امجد اقبال نے راہنماؤں کے اعزاز میں عصرانہ دیا۔