نومبر 3, 2026

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی جہلم آمد، سوہاوہ کیڈٹ کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت

جہلم(چوہدری سالک حسین)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک کی جہلم آمد، سوہاوہ کیڈٹ کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں خصوصی شرکت، تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا دورہ کیا، سوہاوہ کیڈٹ کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ اور انچارج سویٹ ہوم زمرد خان بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سویٹ ہوم کے کیڈٹس نے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کو گارڈ آف آنر پیش کیا، سویٹ ہوم انتظامیہ نے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک اور دیگر مہمانوں کو سویٹ ہوم کا دورہ کروایا اور وہاں تعلیمی عمل بارے بریفنگ دی۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کی تقریب سے کمشنر راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہوم جیسے ادارے مثالی ہیں جہاں معاشرے کے بے سہارا لیکن ہونہار بچوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر ان کو مثالی کیڈٹ بنایا جاتا ہے یہ کیڈٹس ہمارا روشن مستقبل اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد بنیں گے اس موقع پر کمشنر راولپنڈی انجنیئر عامر خٹک نے اعلی کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔