نومبر 3, 2026

جہلم: بجلی چوری روکنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے:سیدہ رملہ علی

جہلم(چوہدری سالک حسین) بجلی چوری روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے بجلی چور قومی مجرم ہیں جو ملکی وسائل کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے بجلی چوری روکنے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ائیسکو، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور بجلی چوری روکنے کے لیے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔