نومبر 4, 2026

گورنمنٹ ہائی سکول شاہ والا شمالی میں طلبہ کونسل کی تقریب حلف برداری

گورنمنٹ ہائی سکول شاہ والا شمالی تحصیل قائد آباد ضلع خوشاب میں طلبہ کونسل سال 2024-25 کی تقریب 23 مئی 2024 بروز جمعرات کو ہوئی۔ اس پر وقار تقریب کی صدارت سینیر ہیڈماسٹر شمس الضحیٰ جنجوعہ نے کی۔ تقریب میں امسال منتخب ہونے والے عہدیداران سے اپنی زمہ داریوں کو اخلاص و دیانت داری سے ادا کرنے اور طلبہ کی نصابی، ہم نصابی اور ادارے کی فلاحی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار کرنے کا عہد لیا گیا۔ سینئر ہیڈ ماسٹر شمسں الضحی جنجوعہ نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ان سے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ طلبہ اپنے تنظیمی دورانیے میں اپنی زمہ داریاں فرض شناسی سے ادا کریں گے۔ سید عون عباس شاہ سے بطور صدر، حسیب الرحمان سے بطور نائب صدر، محمد مزمل سے بطور جندل سیکرٹری ، اور محمد رمضان بوڑانہ سے بطور فنانس سیکرٹری حلف اٹھایا۔
تقریب میں چیف الیکشن کمشنر چوہدری خرم شہزاد ، ملک اعجاز احمد، حافظ فضل الرحمٰن، حافظ عبد الحئی، عرفان سلیم ، شمس الدین ,ضیاءاللہ خان, ملک گل حمید اتراء، غلام مرتضی ، سید امیر بلہڑ ,عبدالرؤف،ملک غلام حبیب وگ، ملک محمد یوسف کوہلر، محمد رمضان توہ ،احمد رضا اور علاقہ کی معتبر علمی و سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔شرکاء نے نومنتخب عہدیداروں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن اور جملہ اساتذہ کرام اور معاون انتظامیہ کی حسن کارکردگی کو سراہا اور ادارے کی فلاح کے کام کرنے والے اساتذہ کرام و معاونین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔