جون 15, 2026

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر قیادت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم، اطلاعات کے ضلعی سربراہان اور علماء نے شرکت کی اجلاس میں پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جہلم آفتاب سرور اور مریم نعیم ستی ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں ،مانع حمل ادویات کی فراہمی، اور محکمہ کی آگاہی مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کیا کہ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے احکامات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں کی تشہیر کے لئے محکمہ کے افسران اور عملہ پر مشتمل میڈیا ٹیم تشکیل دی گئی ہے, لوکل ایف۔ایم ریڈیو پر متوازن گھرانے کے حوالے سے پروگرام اور اخبارات میں کالم لکھے جارہے ہیں جن میں ماں بچے کی صحت ، نوجوانوں کو درپیش مسائل کے ساتھ دیگر سماجی پہلوؤں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے محکمہ بہبود آبادی جہلم کی کارکردگی، مختلف سرکاری محکموں میں تعاون اور اشتراک عمل، آگاہی مہم کی سرگرمیوں کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ابادی کو کنٹرول کیے بغیر معاشرے میں توازن اور پائیدار ترقی کا حصول ناممکن ہے۔