اپریل 21, 2026

سرائے عالمگیر:شمعون مرزا کی زیر نگرانی”البرکت کلینک“ کا افتتاح،حاجی راجہ محمد انور نے فیتہ کاٹا،معززین علاقہ کی بھر پور شرکت

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) شمعون مرزا کی اونر شپ میں حبیب کلینک جٹ پلازہ دندی دارہ کی کامیابی کے بعد آج مورخہ 21 مئی 2024ء بروز منگل نوتھیہ قریشیاں سرائے عالمگیر میں البرکت کلینک کے نام سے دوسرے سیٹ اپ کا افتتاح کر دیا گیا،سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر اور سرپرست اعلیٰ انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر گولڈ میڈلسٹ حاجی راجہ محمد انور نے فیتہ کاٹا،اس موقع پر شمعون مرزا کے بھتیجے اور ذوالفقار علی کے بیٹے حافظ زوار علی نے تلاوت قرآن پاک کی اور راجہ محمد انور نے دعا کرائی
اس موقع پرتحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے سرپرست اعلیٰ راجہ محمد انور ،صدر شمعون مرزا ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا،چئیرمین مجلس عاملہ محمد ظہور چوہدری ،جوائنٹ سیکرٹری انعام الحق مرزا،انجمن بہبود مریضاں کے نائب صدر ملک شہباز آف قصبہ، چئیرمین یو سی پیرخانہ سردار سکندر ظہور ،رہنما پی ٹی آئی چوہدری خاور اقبال ایڈووکیٹ ،چوہدری صداقت کھمبی،نائب صدر سٹی انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر چوہدری نعیم،ملک ریاض قصبہ، معین اختر پنجاب پولیس،ڈیجیٹل مارکیٹنگ گروپ کے فاخر علی، تاشفین اختر، ایم بی بی ایس ڈاکٹر عبدالروف ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر اطہر سعید ، ڈاکٹر عنصر نے شرکت کی