اپریل 18, 2026

قبضہ مافیا کو بے نقاب کرنے پر صحافی راشد جاوید راٹھور پر جھوٹا مقدمہ درج

لاہور(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر واقع اشرفی ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کو قبضہ مافیا نزیر احمد چوہان اور طارق محمود چوہدری نے ناجائز قبضہ کرکے اشرفی ٹاؤن کا نام تبدیل کرکے الکریم سٹی رکھ دیا تھا اور اشرفی ٹاون کے الاٹیز کے پلاٹوں کو الکریم سٹی کے نام سے فروخت کرکے اربوں روپے کا فراڈ کیا اس قبضہ مافیا کے خلاف اشرفی ٹاون کے الاٹیز نے مختلف فورمز پر اختجاج کیا جس پر محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے ایل ڈی اے کو الکریم سٹی کے خلاف کاروائ کرنے کی ہدایت کی گئ اسکے بعد متاثرین نے صوبائ محتسب اعلی کو درخواست دی جس پر صوبائ محتسب اعلی نے ڈائیریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو متاثرین کی دادرسی کے احکامات جاری کیے ابھی لاہور نیب میں بھی اشرفی ٹاون کے متاثرین کے کیس کی سماعت جاری ہے مزید یہ کہ نزیر احمد چوہان اور طارق محمود چوہدری ایک بااثر قبضہ مافیا اور غنڈہ گرد عناصر ہیں جو کہ اشرفی ٹاون کے رہائشیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر کے قبضے کررہے ہیں اگر کوئ اس قبضہ مافیا کے خلاف مقامی تھانہ رائیونڈ میں درخواست دیتا ہے تو تھانہ رائیونڈ کی پولیس الٹا اس متاثرہ شخص کے خلاف ایف آئ آر درج کرکے گرفتار کر لیتی ہے تھانہ رائیونڈ کی پولیس مکمل طور پر قبضہ مافیا نزیر احمد چوہان اور طارق محمود چوہدری کی پشت پناہی کررہی ہے اور متاثرین اشرفی ٹاؤن کو بے جا تنگ کرکے راستے سے ہٹایا جارہا ہے اور یہ کہ نزیر احمد چوہان پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ایم پی اے بھی رہ چکا ہے اور اب مسلم لیگ ن میں شامل ہو کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کررہا ہے متاثرین اشرفی ٹاون نے وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ہمیں نزیر احمد چوہان اور طارق محمود چوہدری کے ظلم و ستم سے بچایا جاۓ اور ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جاۓ
صحافی راشد جاوید راٹھور کو قبضہ مافیا کو بے نقاب کرنے پر جھوٹے مقدے میں پھنسا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں تمام صحافی برادری راشد جاوید راٹھور پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر سراپا اختجاج ہے اور اعلی حکام سے انصاف دلوانے کی اپیل کرتی ہے