نومبر 3, 2026

ڈی پی اوناصرمحمود باجوہ کی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار) ڈی پی اوناصرمحمود باجوہ کی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات، بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور پولیس تعاون کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو، دورے کے دوران ملک خاور شہزاد صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، مظہر اکرام سینئر وائس پریزیڈنٹ، حافظ غلام مصطفی وائس پریزیڈنٹ اور دیگر ارکان چیمبر آف کامرس بھی موجود تھے،صدر چیمبر آف کامرس نے ڈی پی او جہلم کو سمال انڈسٹریز آمد پر خوش آمدید کہا اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی کاوشوں کو سراہا،بزنس کمیونٹی سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو، ڈی پی او جہلم کی طرف سے چیمبر آف کامرس کو باہمی تعاون سے معیشت اور کاروبار کو فروغ دینے اور بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال یا سیکیورٹی خدشات کی صورت میں تاجروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔