ستمبر 20, 2026

صارفین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے لئے آگاہی فراہم کی جائے:ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر

جہلم (ملک احتشام نصیر)صارفین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے لئے آگاہی فراہم کی جائے کہ کنزیومر پروٹیکشن کیا چیز ہے اس کے فائدے کیا ہیں۔ اس حوالے سے کمپین لانچ کرنا کہ کنزیوم پروٹیکشن موجود ہے اس کے رائٹس کے بارے میں لوگوں کو بتائیں کوئی دکاندار عوام کے ساتھ زیادتی کرتا ہے وہ فوراً کنزیوم کمپلین کریں یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا فورم ہے جو عوام اور دکاندار کے درمیان میں اہم رول ادا کرتا ہے جب تک اس کی کمپین نہیں چلائی جائیں گی تب تک لوگوں کو کنزیوم ایکٹ کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہو گا۔ اجلاس میں ایم سی،سوشل ویلفیئر،ممبر پریس کلب اور ممبران کنزیوم پروٹیکشن نے شرکت کی۔