جہلم(سید ناصر محمود)جہلم پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد امجد بٹ منعقد ہوا، اجلاس کا آغاذ تلاوت کلام ِ پاک سے کیا گیا، جبکہ نعت رسول مقبول بھی پڑھی گئی اس موقع پر صدر پریس کلب محمد امجد بٹ نے کہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات کرے۔ آئے روز صحافیوں کے سرعام قتل جیسے واقعات ریاست اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اجلاس میں مظفر گڑھ تھرمل بائی پاس پر نا معلوم ملزمان کی جانب سے رپورٹر مہر اشفاق سیال کے بہیمانہ قتل پر سخت افسوس و غم اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔





