جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو باآسانی اور یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اور سری لنکا کو جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمنز نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر باآسانی حاصل کر لیا۔ سری لنکن فتح میں کپتان چماری اتاپتو نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے 83 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ہسینی پریرا نے بھی 42 رنز کی اہم اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔





