جہلم (چوہدری سالک حسین) عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا پنجاب حکومت کا مشن ہے اور اسی خاطر ہم آج آ پ کے مسائل سننے کیلئے آئے ہیں تمام شہری کھل کر اپنی بات کریں قانون کے مطابق تمام مسائل کا حل کیا جائے گا یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پی ڈی خان میں اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے کہی، انہوں نے تحصیل بھر سے آئے سائلین کی درخواستو ں پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل عملی طور پر حل ہوں گے اور کسی پریشانی کی صورت میں شہری کسی بھی وقت اے سی آفس یا ڈی سی جہلم سے رابطہ کر سکتے ہیں





